علامہ حافظ نذیر احمد خان کا صاحبزادہ حسن محي الدين قادری کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس کا دورہ

مورخہ: 10 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنيشنل کے سفير يورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان منہاج القرآن انٹرنیشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادری کے ساتھ 10 جون 2010ء کو منہاج القرآن فرانس کے مرکز تشريف لائے۔ اس دورے ميں علامہ نذير احمد نے راؤ خليل احمد سے ون ٹو ون ملاقا ت کي، جس ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادري کي کتاب "دہشت گردي اور فتنہ خوارج" کے حوالے سے بات چيت ہوئي۔ اس موقع پر علامہ نذير احمد نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کا دہشت گردي کے خلاف تاريخي دستاويز اور اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادري کي کتاب دہشت گردي اور فتنہ خوارج فساد کو ختم کرنے ميں انتہائي اہم کردار ادا کر رہي ہے۔ ہم شيخ الاسلام کي اس جدوجہد کو سلام پيش کرتے ہيں۔ انہوں نے تاريخ کے اہم حقائق کو عياں کر کے امت کا بھلا کيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتويٰ ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جہاد اور فساد کے فرق کو واضح کر کے تاريخي کارنامہ سرانجام ديا ہے۔ آپ نے کہا کہ فتنہ و فساد اسلام ميں حرام ہے جو قتل و غارت سے بھي بدتر ہے۔ شيخ الاسلام نے حقائق کي روشني ميں اپنے ضخيم فتوي ميں ثابت کر ديا ہے کہ اسلام امن و محبت اور فلاح انسانيت کا دين ہے۔ انہوں نے کہا کہ شيخ الاسلام نے دہشت گردي کے خلاف تاريخي فتويٰ پر عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر ديا ہے۔ يہ کتاب احيائے اسلام اور تجديد دين کے ليے اہم سنگ ميل بھي ہے۔

اس ملاقاتي نشست کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔

پيرس : ( اے کے راؤ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top