منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام درس قرآن و حدیث کی پانچویں کلاس

مورخہ: 12 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام درس قرآن وحدیث کی پانچویں کلاس مورخہ 12، 13 جون 2010ء کو منعقد ہوئی۔ 12 جون شام 7 بجے مشنری ساوریانی ہال میں خواتین اور بچیوں جبکہ 13 جون  بعد نماز ظہر مرد حضرات اور نوجوان بچوں کی کلاس شروع ہوئی۔

کلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مختار احمد قادری نے حاصل کی۔ کلاس کی نقابت کے فرائض ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری نے ادا کئے۔

سفیر یورپ علامہ حافط نذیر احمد قادری نے اپنے خطاب کا آغاز سورۃ یوسف سے کیا جس میں انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا، جس سے ہر آنکھ پرنم ہو گئی اور پوری محفل پر رقت انگیز کیفیت طاری ہوگئی۔ ان کی گفتگو انتہائی ایمان افروز اور سبق آموز تھی۔

پروگرام کا دوسرا حصہ درس حدیث تھا جس میں علامہ حافظ نذیر احمد خان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب ’’تحفۃ النقباء‘‘ سے تین احادیث بیان منتخب کیں۔ انہوں نے ان احادیث مبارکہ کی روشنی میں اخلاقی و روحانی تربیت کا درس دیا۔

پروگرام کا آخری حصہ فقہ کے حوالہ سے تھا جس میں میں MYL کارپی کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے اس نشست میں نماز کی بنیادی اصطلاحات بیان کیں اور حاضرین کے سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف، حاجی ارشد جاوید اور دیگر تمام انتظامیہ کے ارکان نے بھرپور کردار ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیرسے ہوا جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top