صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا بارسلونا سپین پہنچنے پر شاندار استقبال

مورخہ: 10 جون 2010ء

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مرکزی وفد کے ہمراہ مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات بارسلونا، سپین پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وفد میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین، منہاج القرآن لوگرونیو کے نائب صدر غضنفر حسین اور سیکریٹری جنرل رفاقت علی شامل تھے۔

امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے تنظیم کی طرف سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ایگزیکٹو کے تمام ارکان، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، منہاج اسلامک سنٹر کے امام و خطیب اور paknews.es کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء بھی موجود تھے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top