منہاج القرآنان انٹرنیشنل آسٹریا کا گراس سٹی کا دعوتی و تنظیمی دورہ

مورخہ: 18 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیاد ت میں دنیا بھر میں عشق الٰہی، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اتحاد امت اور فروغ امن و محبت کے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ویانا (آسٹریا) میں بھی منہاج القرآن کی ملکی تنظیم بھرپور دینی و سماجی خدمات کے علاوہ دیگر شہروں میں مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں دین اسلام کی محبت، امن اور اتحاد پر مبنی پیغام عام کر رہی ہے۔

مورخہ 18 جون 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) کی تنظیم نے صدر خواجہ محمد نسیم کی قیادت میں آسٹریا کے مشہور شہر گراس کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں امیر تنظیم محمد حفیظ اللہ قادری، نائب صدر ملک محمد شفیع، ناظم ویلفیئر شیخ محبوب عالم، معروف نعت خوان اور پاکستانی اسکالر سید رمیض نقوی، ناظم اجتماعات حاجی نسیم ملک اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا شامل تھے۔

وفد کا گراس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد مقامی مسجد میں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد حفیظ اللہ قادری نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سید رمیض نقوی نے اپنی خوبصورت آواز میں محفل میں پڑھ کر حاصل کی جس سے محفل پر کیف وسرور طاری ہوگیا۔ محمد نعیم رضا نے بھی نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی اور فکر آخرت اور اللہ کی رحمت کے موضوع پر خطاب کیا جس سے پوری محفل پر گریہ و زاری کی کیفیت طاری ہوگئی اور ہر آنکھ پرنم تھی۔

خواجہ محمد نسیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر کی گئی کاوشوں اور آئندہ اہداف کے حصول کے لئے سرگرمیوں کی وضاحت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جاری منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ : محمد نعیم رضا (آسٹریا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top