صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کا دورہ

مورخہ: 11 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃالمبارک کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر MWF یورپ علامہ محمد اقبال اعظم، امیر منہاج القرآن بارسلونا و خطیب منہاج اسلامک سنٹر بادالونا علامہ عبدالرشید شریفی، چوہدری جہانگیر حسین گرمالہ (صدر بادالونا)، عدنان رضا (سیکرٹری جنرل بادالونا)، محمد نوازکیانی (سرپرست سپین)، حاجی محمد نذیر اداسی، محمد اشتیاق قادری اور دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی مختصر تاریخ اور تعمیراتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ صدر سپریم کونسل نے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا مرکز کی تکمیل اور افتتاح پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور اس سنٹر کی کامیابی اور استقامت کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top