صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا بادالونا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 11 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا نے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو مقامی سپورٹس گراؤنڈ میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا۔ اجتماع میں شریک ہزاروں فرزندان اسلام سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین،  بارسلونا اور بادالونا کے رفقاء و عہدیداران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے ’’عبادالرحمٰن اور والدین کی عظمت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اللہ کے نیک بندوں کی علامات کو قرآن روشنی میں بڑے مدلل انداز میں بیان کیا۔ اور جب انہوں نے والدین کی عظمت پر گفتگو کی تو اجتماع میں شریک ہر آنکھ پرنم تھی۔ صدر سپریم کونسل کے اس علمی، تربیتی اور روحانی خطاب جمعہ کو ایک تاریخی خطاب قرار دیا گیا اور حاضرین نے خوب سراہا۔

رپورٹ: (نوید احمد اندلسی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top