مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام فکری تربیت کا اہتمام

مورخہ: 16 مئی 2010ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام طلبہ کو مصطفوی افکار سے روشناس کرانے کے لئے ان کی فکری تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دوسرا تربیتی پروگرام 16-05-2010 بروز اتوار دن 2 بجے ضلعی آفس تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک، مری روڑ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی بھر کے ذمہ داران طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری امجد حسین جٹ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد عرفان یوسف اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر غلام مصطفی نورانی نے کی جبکہ ان کے ساتھ بلال بٹ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں عبدالعمار منعم مرکزی صدر آزاد جموں کشمیر نے کشمیرکی نمائندگی کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز ظہر کے بعد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت حافظ محمد اشتیاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد بلال کو حاصل ہوئی۔ اس کے بعد تعارفی نشست ہوئی جس میں تمام طلبہ نے اپنا اپنا تعارف کرایا۔

مقررین میں سب سے پہلے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چوہدری نے گذشتہ کارگردگی پر روشی ڈالی۔

اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد عرفان یوسف نے ڈویژن راولپنڈی اسلام آباد کی کارگردگی سے تمام طلبہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ قیام پاکستان میں طلبہ کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ آج طلبہ کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سربکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اور پاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

آخر میں مہمان خصوصی مرکزی صدر موومنٹ چوہدری امجد حسین جٹ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم۔ ایس۔ ایم ایسی طلبہ تنظیم ہے جو جدید سوچ اور ترقی یافتہ انقلابی فکر دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اسلامی اساس پر مظبوطی سے قائم کر کے ہر قسم کے گروہی، علاقائی، نسلی اور فرقہ ورانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر تمام طلبہ کو اسلام کے پرچم کے سائے تلے متحد کر نے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایم۔ ایس۔ ایم طلبہ کو ملک کا کامیاب شہری، اچھا اور مفید مسلمان بنانا چاہتی ہے، جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دکھی امت کے کام آئے۔ انہوں نے تنظیمی نظم کے بارے بھی بہت مفید گفتگو فرمائی۔

اجلاس کا اختتام ملکی سلامتی، خوشحالی، اور موومنٹ کی ترقی کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : محمد اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top