آسٹرین خاتون الزبتھ کا صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہاتھ پر قبول اسلام

مورخہ: 29 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر مورخہ 29 مئی 2010ء کو آسٹرین خاتون مس الزبتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ مس الزبتھ جو کہ کافی عرصہ سے اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کر رہی تھیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر، ان کے خطابات سننے اور بالاخر دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھے گئے مبسوط تاریخ فتویٰ کے مطالعہ کے بعد اپنا مذہب چھوڑ کر اور تائب ہو کر صاحبزادہ حسن محی الدین صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ہاتھ پر اسلام قبو ل کیا۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خاتون کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اس کا اسلامی نام مس الزبتھ سے صفیہ رکھا اور اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مس صفیہ کو نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ کے مسائل تفصیل سے بتائے۔

تقریب میں جامع مسجد نور کے خطیب علامہ عبدالحفیظ الازہری، منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری اور منہاج ویمن لیگ کی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مس صفیہ کو دائراہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے جس کے بعد حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

نو مسلم خاتون کو اسلام قبول کرنے کی طرف راغب کرنے میں خواجہ محمد نسیم، مسز مریم خواجہ، تنویر حیدر اور فاروق حیدر شامل ہیں۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ (آسٹریا)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top