مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

مورخہ: 17 جون 2010ء

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک مورخہ 17 جون 2010ء کو تنظیمی دورہ پر پیرس پہنچے، اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عابد کشمیری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیرس ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سابقہ نائب صدر محمد نعیم چودھری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اپنے دورہ پیرس، فرانس کے دوران اسلامک سنٹرز کے دورہ کے علاوہ تنظیمی کارکنان و وابستگان سے بھی ملاقات کریں گے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد( پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top