صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا کوپن ہیگن ڈنمارک پہنچنے پر شاندار استقبال

مورخہ: 11 جون 2010ء
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 11 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو ڈنمارک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور تمام تنظیمات کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی مجلس شوریٰ، ایگزیکٹو، ویمن لیگ، ویمن یوتھ لیگ، مسلم یوتھ لیگ، منہاج سکالرز فورم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک آما کے نمائندگان موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top