بے روز گاری، مفلسی اور تنگدستی کے ہاتھوں اجتماعی خودکشی کے واقعات حکومت کی غریب کش پالیسی کا نتیجہ ہیں : محمد افضل گجر

مورخہ: 26 جون 2010ء

اجتماعی خودکشیوں کے دلخراش واقعات کے خلاف پاکستان عوامی تحریک آج
لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی

دل ہلا دینے والی غربت، بے روز گاری، مفلسی اور تنگدستی کے ہاتھوں اجتماعی خود کشی کے واقعات کا تسلسل حکومت کی غریب کش پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل گجر نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں غربت افلاس اور بے حسی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایسے افسوسناک واقعات روز ہونے لگے ہیں جو اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ حکومت کے پاس بڑھتی ہوئی غربت اور مایوسی ختم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اور مثبت پالیسی نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات نے غربت کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔ اگر حکومت نے عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی، مایوسی اور اضطراب کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات نہ کئے تو یہی بے سکون حالات غدر مچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دولت اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی مسلسل غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی اجتماعی خودکشیوں کے دلخراش واقعات کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور آج 27 جون بروز اتوار 4:30 بجے سہ پہر لاہور لاہور پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ہزاروں کارکنان و قائدین شرکت کرینگے۔ مظاہرے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top