منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز ماراتھونا میں عیسائی نوجوان کا قبول اسلام اور محفل نعت

مورخہ: 08 مئی 2010ء

مورخہ 8 مئی 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز مراتھونا میں ضلع نارروال کے رہائشی ارشد مسیح نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور ذیلی مرکز ماراتھونا کے ذمہ داران کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا، اس نوجوان کا نیا اسلامی نام محمد ارشد رکھا گیا۔

قبول اسلام کے وقت مرکز منہاج القرآن مارتھونا میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے کی۔ نقابت کے فرائض حاجی محمد صفدر ڈائریکٹر ذیلی مرکز ماراتھونا اور قاری محمد اکرم زاہد ڈائریکٹر ذیلی مرکز کپیسلی نے ادا کئے۔ خصوصی خطاب میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے اسلام کی حقانیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک حدیث بیان کی کہ کوئی شخص جس وقت اسلام قبول کرتا ہے وہ ایسے ہے جیسے ابھی پیدا ہوا ہو یعنی اس کے ذمہ کوئی گناہ نہیں اس کے سابقہ گناہ معا ف ہو جاتے ہیں۔

خصوصی دعا حافظ ناصر ڈائریکٹر ذیلی مرکز منہاج القرآن نیاماکری نے کی۔ محفل نعت میں ذیلی مرکز ماراتھونا کے صدر حافظ افتخار احمد، ناظم عابد علی، محمد رضوان کاتوسولی، حافظ ساجد، گل نواز، وقار ورائچ، ناظم رابطہ ڈاکٹر عبیدالرحمان اور علاقہ کے دیگر افراد کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے ممبران اور دیگر افراد نے محمد ارشد کو مبارکباد پیش کی اور محمد ارشد کے لئے ایک پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

یونان (نوید سحر)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top