منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیر اہتمام یوم ولادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقریب

مورخہ: 26 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010 ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکز منہاج القرآن آریزو میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے حوالہ سے شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ساجد محمود (صدر پاکستان فیڈریشن)، احمد یار تارڑ (صدر منہاج القرآن آریزو) اور سید فہیم شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی محفل میں شریک ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قاری محمد ممتاز قادری نے قرآن حکیم کی آیات بینات سے کیا جبکہ ظفر اقبال، عبدالجبار، شوکت بھٹی، منشاد احمد گوندل، محمد عمران، ہارون، ساجد اور کامران نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض سیلم شاکر نے ادا کئے۔

مرکز منہاج القرآن آریزو کے خطیب و امام قاری ممتاز احمد قادری نے جشن مولود کعبہ کے حوالہ سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

محفل کے اختتام پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور شرکاء محفل کو عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ:شکیل احمد (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top