تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہو گا۔

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، بھارت کے جارحانہ دھمکی آمیز رویے، عالمی سیاسی صورتحال، پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، غربت مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے اور ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مورخہ 3 اور 4 جولائی بروز ہفتہ، اتوار مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ شوریٰ کے دو روزہ اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمان درانی، شیخ زاہد فیاض اور دیگر مرکزی قائدین اہم پالیسی فیصلہ جات کا اعلان کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top