شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي طرف سے داتا دربار حملوں کي مذمت

تحريک منہاج القرآن کے باني و سرپرست اعليٰ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادري نے داتا دربار لاہور ميں ہونے والے اندوہناک خودکش حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتي بيان ميں کہا ہے کہ خود کش حملہ آور انسانيت اور پاکستان کے دشمن ہيں، جن کا اسلام سے کوئي کوئي تعلق نہيں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار پر ہونے والا واقعہ بہت ہی افسوسناک ہے اور لاہور میں یہ کام کر کے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے ملکي مذہبي رہنماؤں اور مذہبي جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے فتنوں کو روکنے کے ليے وہ آ گے بڑھ کر اپنا دين و ملي اور قومي فريضہ سرانجام ديں۔ آج اگر مذہبي جماعتوں اور رہنماؤں نے دہشت گردي کے فتنہ کو ختم کرنے کے ليے اپنا فريضہ سرانجام نہ ديا تو يہ دہشت گرد اپنے مقاصد ميں کامياب ہو جائيں گے۔ انہوں نے اميد ظاہر کي کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے ليے پوري پاکستاني قوم ايک ہے اور وہ ان کے خلاف اٹھ کھڑي ہو گي۔ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو منہ کي کھاني پڑے گي۔

آخر ميں انہوں نے سانحہ داتا دربار ميں شہيد ہونے والے شہداء کے ليے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقين کے ليے صبر جميل کي بھي دعا کي۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top