حکومت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ سے رہنمائی حاصل کرے : فیض الرحمان درانی

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی نے داتا صاحب حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و محبت بانٹنے والی ہستیوں کے مزارات بھی دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور ایسی مذموم کارروائیاں کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردوں کو خوارج قرار دے کر امت کی رہنمائی کر دی ہے۔ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف دیئے جانیوالے تاریخی فتویٰ سے رہنمائی لے کر اقدامات اٹھائے تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اس حوالے سے ہونیوالی کوتاہی مجرمانہ غفلت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ علامہ محمد حسین آزاد الازھری، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ عثمان سیالوی اور دیگر علماء کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فیض الرحمان درانی نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top