داتا صاحب کے مزار پر حملے، تحریک منہاج القرآن کی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے

مزار حضور داتا صاحب کے مزار پر خود کش حملوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہا ج القرآن کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ ہنگامی اجلاس آج (ہفتہ) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری ا طلاعات قاضی فیض کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے تحصیلی، ضلعی اور یو سی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے۔ اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جسمیں جواد حامد، عاقل ملک، ساجد بھٹی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں خود کش حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور یکم جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا گیا۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے والے قومی مجرم ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کے خلاف اپنے تاریخی فتویٰ میں دہشت گردوں کو خوارج قرار دے دیا ہے اسکے بعد بھی اگر حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہے تو یہ حکومت کی واضح ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور اس میں شامل دہشت گردوں کے سرپرست واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top