منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس کی طرف سے داتا دربار خودکش حملوں کی پرزور مذمت

فرانس (اے کے راؤ) ۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس کے زيراہتمام نماز جمعہ کے مرکزی پروگرام ميں سفير منہاج القرآن علامہ حافظ نذير احمد نے لاہور داتا دربار ميں ہونے والے خودکش حملوں اور اس کے نتيجے ميں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کيا اور کہا کہ يہ ملک دشمن قوتوں کي کارروائي ہے جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہيں۔

خاص طور پر حضرت علی ہجويری المعروف داتا صاحب جيسی ہستی جن سے ساري دنيا کو ہميشہ امن و سلامتي کا درس ملا، ايسي جگہ پر ايسي گھناؤني کارروائی انتہاء درجے کي درندگی ہے، خود کش حملہ آور اسلام اور پاکستان دشمن طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہيں، ليکن وہ اپني اس سازش ميں کبھي کامياب نہ ہوسکيں گے، کيونکہ يہ اسلام کے نام پر مر مٹنے والوں کا ملک ہے۔

علامہ حافظ نذير احمد کہا کہ مشکل کی اس گھڑی ميں اہل لاہور اور خصوصاً متاثرہ خاندانوں کو انتہائی صبر سے کام لينا ہوگا۔ شہيد ہونے والوں کے بلندی درجات اور زخميوں کی جلد صحت يابی کے لئے خصوصی اجتمائی دعا کی گئی۔

جمعہ کے اجتماع میں صدر منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامي تحريک طارق چودھری، صدر شوری چوھدری محمد سعيد،  سينئر نائب صدر حاجی حميد اللہ، محمد نعيم چودھری، چودھری ظفر اقبال، چوھدری محمد اعظم، حاجی محمد اشرف، حاجی گلزار احمد اور  منہاج کوآرڈینیشن بیورو يورپ کے صدر راؤ خليل احمد کے علاوہ سينکڑوں لوگ شامل تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top