منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزلینڈ (زیورچ) کے زیراہتمام محفل نعت کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزلینڈ (زیورچ) کے زیراہتمام مورخہ 5 جولائی 2010ء کو لبنانی مسجد میں ماہانہ محفل ذ کر و نعت منعقد ہوئی جس میں زیورچ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اجتماعی طور پر درود پاک کا ورد کیا گیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے شبیر انجم گوندل نے کہا کہ درود پاک ایک ایسا وظیفہ ہے جو اللہ رب العزت خود بھی کرتا ہے اور اس کے فرشتے بھی کرتے ہیں۔ لہذا روئے کائنات پر یہ واحد سنت الٰہی ہے جیسے تمام مسلمان ادا کرتے ہیں۔ آج کے نفسا نفسی کے اس دور میں روحانی سکون کے لئے درود پاک کا وظیفہ بہت مفید ہے۔

محفل نعت میں سکائی ٹریولز کے محمد اعظم، جریدہ حوریزون کے نمائندہ عبدالرشید، ناظم عبدالرشید کے والد گرامی جو پاکستان سے وزٹ کے لئے تشریف لائے تھے نے خصوصی شرکت کی۔

لبنانی مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے شرکاء محفل کیلئے مشروبات کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ آخر پر دعائے خیر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ : شبیر انجم گوندل

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top