کلچر ایسویسی ایشن مسلمان دو درانسی کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 20 جون 2010ء

کلچر ایسوسی ایشن مسلمان دو درانسی فرانس کے زیراہتمام مورخہ 20 جون 2010ء کو سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ و سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عابد کشمیری اور پاکستان کلچر ایسوسی ایشن دو درانسی کے صدر محمد نعیم چوہدری بھی آپ کے ہمراہ تھے جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ، میئر درانسی J-C Lagarade تھے۔

فرانس کے امام اور صدر کلچر ایسوسی ایشن مسلمان دو درانسی حسن شال گھونی نے دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

فرانس ميں کلچر ایسوسی ایشن مسلمان دو درانسی کے تحت چار سو بچو ں کا ایک سکول کام کر رہا ہے جس میں الجزائر، مراکش، تیونس، اور پاکستانی بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان بچوں کي سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد کي گئي۔ پروگرام میں بچوں نے مختلف خاکوں سے اسلامی کلچر پیش کیا۔ بچوں کے دوران اذان کا مقابلہ کروایا گیا جس کی جیوری کے فرائض منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ عابد کشمیری نے سرانجام دیئے۔

سٹیج سیکرٹری نے جب مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کا تعارف شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے حوالہ سے کروایا تو پورا ہال کھڑاہو گیا اورتالیوں سے گونج اٹھا۔

جی ایم ملک نے اپنے مختصر خطاب میں موجودہ دور میں سب سے بڑے فتنہ خوارج اور دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے اور اسلام دشمن دہشت گردوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

پروگرا م کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top