معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عروج انسانی کا پیغام عظیم ہے : علامہ حافظ نفیس احمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے ڈنمارک میں مورخہ 9 جولائی 2010ء کو سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر آماگر سنٹر علامہ حافظ نفیس احمد نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات بالخصوص معجزہ معراج پر سیر حاصل گفتگو کی۔

علامہ حافظ نفیس احمد نے واقعہ معراج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معجزہ معراج کا امت کے لئے عظیم تحفہ نماز ہے۔ معراج کے ذکر کے موقع پر ہمیں نماز کی پابندی کو بھی ضرور اہمیت دینا چاہئے۔ چونکہ واقعہ معراج سے انسانی عروج کا پیغام ملا ہے اور یہی پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔

محفل میں عامر حسین بٹ، راجہ محمد اکبر، اختر حسین چیمہ اور جمشید خان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

رپورٹ :حافظ ندیم یونس (ڈنمارک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top