منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

11 جولائی 2010ء کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام البشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہواجس میں مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد وڑائچ منیجنگ دائریکٹر منہاج مصالحتی کونسلز یورپ تھے جبکہ صدارت علامہ سہیل احمد رضا ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل پاکستان نے کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں قمر محمود جنرل سیکرٹری منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے سینئر ایگزیکٹو ممبر حاجی محمدانور مرالہ، طارق حسین مرزا، چوہدری محمد اکرم اور چوہدری وارث گھرکو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے ایڈوائزری باڈی کے معزز اراکین علامہ مظہر حسین قادری، ڈاکٹر غلام مصطفٰی، ملک اشرف اعوان، میاں ندیم القادری، غلام عباس آزاد، خافظ اصغر شازی اور مرزا طارق بیگ بھی ورکشاپ میں شامل ہوئے۔ علاوہ ازیں ضلع بھر سے تقریباً 20 افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ علامہ سہیل احمد رضا نے اسقبالیہ پیش کیا۔ میاں قمر محمود نے منہاج مصالحتی کونسل کا مکمل تعارف اور اغراض و مقاصد پیش کیے۔ آخر پر اعجاز احمد وڑائچ نے دلنشیں تربیتی خطاب کیا۔ انہوں نے مصالحتی کونسل کے کردار اور اہمیت کو قرآن و سنت کی رو سے ثابت کیا۔ انہوں نے تنظیمات میں نظم و ضبط کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حصول مقصد کی خاطر ہمیں انا پرستی اور خودنمائی سے توبہ کرنا ہوگی۔ منہاج مصالحتی کونسل اپنے اراکین کی ٹریننگ ہر سطح پر جاری رکھے گی اور اگر ضرورت پڑی تو بیرون ممالک تربیتی ورکشاپ پر بھی روانہ کرے گی۔ آخر میں انہوں ورکشاپ کے بہترین اور خوبصورت انتظامات پر سب کو مبارکباد دی۔ علامہ مظہر حسین قادری نے ایک جامع دعا سے ورکشاپ کا اختتام کیا جس کے بعد شرکاء کو لنچ دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top