منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی

مورخہ: 31 مئی 2010ء

منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ یونین کونسل نامکے چیمہ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علماء کونسل ناظم تحریک حافظ محمد علی قادری نے کی جبکہ ریلی میں علماء کرام مذہبی کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ اللہ رکھا قاردی نے بدنام زمانہ ویب سائیٹوں پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرار داد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اور او، آئی، سی، بنیادی انسانی حقوق کے کی خلاف ورزی کرنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد علی قادری نے کہا کہ آقا علیہ السلام سے محبت ہر مسلمان کے لیے ایمان کی بنیاد ہے اور دنیا کا ہر قانون ایسی ہستیوں کی عزت اور تحفظ اور انکے احترام کی زمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گستاخانہ خاکوں سے کرڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر احتجاج کریں۔

رپورٹ : باسط علی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top