منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام 26 جولائی 2010ء کو شب برات کی محفل منعقد ہو گی

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 26 جولائی 2010ء بروز سوموار کو شب برات کی مناسبت سے محفل منعقد ہوگی جس میں خطاب کے لئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان خصوصی طور پر ہالینڈ سے تسریف لائیں گے۔ محفل میں نامور قاری اور نعت خواں حضرات خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ پروگرام میں ساری رات نعت خواں حضرات آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ پروگرام کےاختتام پر صلوۃ التسبیح ادا کی جائے گی اور شرکائے محفل کے لئے سحری کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top