تحريک منہاج القرآن لودھراں کا 60 واں درس عرفان القرآن

تحريک منہاج القرآن لودھراں کے زيراہتمام 60 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس ميں مرکز سے رانا محمد نفيس مہمان خصوصي تھے۔ درس قرآن کي تقريب ميں منہاج القرآن لودھراں کے مقامي قائدين نے بھي موجود تھے۔ درس قرآن ميں علاقے بھر سے مرد و خواتين کي بہت بڑي تعداد نے بھي شرکت کي۔

علامہ رانا محمد نفيس قادري نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآني تعليمات پر عمل امت کي تمام خرابيوں کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحريک منہاج القرآن قرآني تعليمات کو عام کرنے اور دنيا ميں قيام امن کي مشترکہ کوششيں جاري رکھے ہوئے ہے۔ دروس عرفان القرآن اس سلسلہ کي کڑي ہيں۔ درس قرآن کي يہ تقريب منہاج القرآن يوتھ ليگ اور مصطفوي سٹوڈنٹس موومنٹ کے خصوصي تعاون سے منعقد کي گئی۔ پروگرام کی آرگنائزر کمیٹی ميں اسلم حماد، عمر فاروق، سلمان، اختر اور عابد جوئيہ شامل تھے۔ درس قرآن کي اس تقريب کا باقاعدہ اختتام دعا خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top