انوار اختر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی

وفد نے مخدوم جاوید ہاشمی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی جنرل ہسپتال لاہور میں عیادت کی اور انہیں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ وفد نے مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اعلیٰ سطحی وفد میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور جواد حامد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top