تعلیم سے بے بہرہ قوم مفاد پرست اور لیٹروں کے ہاتھوں پر غمال بنی ہوئی ہے : پروفیسر شاہد لطیف قادری

فروغ تعلیم اور جہالت کا خاتمے سے ہی پاکستانی قوم کا مقدر سنور سکتا ہے

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ملک میں تعلیمی انقلاب کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر شاہد لطیف قادری ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے سوسائٹی کے صوبہ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایجوکیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں ملک بھر میں 610 سکولز، 43 کالجز، 02 یونیورسٹیز کام کر رہی ہیں۔ جن کے ذریعے تعلیم کے فروغ اور شعور کی بیداری کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ موجودہ تمام تر ملکی مسائل جہالت اور شعور کی دولت سے محرومی کے باعث ہیں۔ تعلیم سے بے بہرہ قوم مفاد پرست اور لیٹروں کے ہاتھوں پر غمال بنی ہوئی ہے۔ فروغ تعلیم اور جہالت کا خاتمے سے ہی پاکستانی قوم کا مقدر سنور سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک خواندگی میں اضافہ کی وجہ سے آج صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے مگر ہم آج بھی تمام تر دعوؤں کے باوجود پڑھا لکھا پاکستان بنانے سے معذور ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر اور این جی اوز آگے بڑھیں اور پاکستان میں خواندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top