منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں شب برات کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب سنایا جائے گا۔

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر اوسلو میں شب برات کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پروجیکٹر کے ذریعے ویڈیو خطاب سنایاجائے گا، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ حافظ صداقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامک سنٹر میں شب برات کو ایک محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تلاوت، نعت، حلقہ درود، صلوۃ التسبیح کے علاوہ شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب سنایا جائے گا۔ انہوں نے اہل اوسلو سے فیملی سمیت اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ یہ رات بہت اہم ہے اس رات سب کے اعمال اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں لہذا نماز عصر کے وقت تمام احباب مسجد میں تشریف لائیں اور نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں تاکہ جب نامہ اعمال اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش ہوں تو ہم حالت اعتکاف میں ہوں۔ 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top