منہاج القرآ ن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام محفل شب برات

ساؤتھ کوریا (رانا محمد فاروق) منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا (انچھن سٹی خواجہ زونگ) کے زیراہتمام مورخہ 25 جولائی 2010 کو آمنہ مسجد و اسلامک سنٹر خواجہ زونگ میں شب برات کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردان علی قادری، محمد امجد علی، محمد شہباز، محمد اعجاز کسانہ، محمد قربان علی نے پیش کیں جبکہ پروگرام کی نقابت محمد زبیر الحسن ناظم تھیگو سٹی نے کی۔

شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا محمد جمیل قادری نے شب برات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو عطا کی گئی بابرکت راتوں میں سے ایک ہے، اس رات کو بڑے بڑے گناہ گار سچے دل سے توبہ کرنے والے بخشے جاتے ہیں، اللہ رب العزت کی رحمت برستی ہے اور گناہ گاروں کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس مادی دنیا نے ہمیں توبہ سے دور کردیا ہم نے اللہ کے حضور توبہ کرنا چھوڑ دی، گناہوں پر گناہ نے ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رشتے کو کمزور کردیا، شب برات کی بابرکت گھڑیاں ہمیں آواز دے رہی ہیں کہ گناہ گارو اپنی اصل کی طرف پلٹ آؤ، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر درود و سلام اور خصوصی دعا ہوئی۔ آخر میں انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا، پروگرام کے انعقاد اور خصوصی تعاون پر شانی حلال فوڈ خواجہ زونگ، عمران گجر، چوہدری استخار، رانا محمد فاروق، رانا محمد اقبال، محمد رضوان فہیم اور محمد مہربان حسین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top