دہشت گرد اسلام، قرآن، مصطفےٰ (ص) اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

صوفیاء نے محبت اورامن و سلامتی کی تعلیمات دی ہیں
امت، خدا اور مصطفےٰ (ص) سے کامل تعلق استوار کر لے تو ہر قسم کے عذاب سے چھٹکارا مل سکتا ہے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گرد اسلام، قرآن، مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔ خود کش حملہ آور مسلمان نہیں ہیں، ان کا اسلام مدینہ نہیں کہیں اور سے آیا ہے۔ اسلام جبر و بربریت کا نہیں رحمت و شفاعت کا دین ہے۔ تنگ نظر اور انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے اسلام کو اپنے عمل سے بدنام کر رہے ہیں۔ تنگ نظری، انتہاء پسندی اور عسکریت پسندی کی آخری شکل دہشت گردی ہے۔ صوفیاء نے محبت اور امن و سلامتی کی تعلیمات دی ہیں۔ وہ گزشتہ روز نظامت تربیت کے زیراہتمام منعقد ہونے والی تربیتی نشست سے کینیڈا سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، غلام مرتضی علوی، جواد حامد، لطیف سندھو اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت، خدا اور مصطفےٰ سے کامل تعلق استوار کر لے تو ہر قسم کے عذاب سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جو بندہ اللہ کی یاد سے محروم رہتا ہے وہ اللہ کو نہیں بھلاتا حقیقت میں اللہ اس کو بھول جاتا ہے۔ اللہ کے خوف میں رونے سے بہتر کوئی عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آنکھ اس وقت تک نہیں روتی ہے جب تک اللہ کا فضل اسے نصیب نہ ہو۔ آج امت اپنے زوال کو عروج میں بدلنا چاہتی ہے تو اللہ کی خشیت میں رونا ہو گا اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top