تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام داتا دربار حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی

تحریک منہاج القرآن لودھراں اور سنی رابطہ کونسل کے زیراہتمام داتا دربار حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے کی۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کی ریلی لاری اڈا سے شروع ہوئی اور غوثیہ چوک میں سنی رابطہ کونسل کی ریلی میں شامل ہو گئی۔ ریلی میں شریک سینکڑوں شرکاء نے داتا صاحب حملوں کے خلاف پوسٹرز، تحریک منہاج القرآن کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پوسٹرز پر احتجاجی نعرے درج تھے۔

ملک اسلم حماد نے داتا صاحب حملوں کی شدید مزمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کے جاں نثار سپاہی آج بھی موجود ہیں، جو جان دے تو سکتے ہیں لیکن کسی معصوم کی جان نہیں لینے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فتوٰی کے بعد کوئی مسلمان دہشت گردوں کو مسلمان اور انسان نہیں کہہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پکڑے جانے والے دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے، جس سے آئندہ کے لیے دہشت گردی کا فتنہ ختم ہو جائے۔

سنی رابطہ کونسل کے کنوینئر اکرم خان کانجو نے کہا دہشت گردوں کی گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو ہوا دینے والوں کو بھی پکڑنا ہوگا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن رانا ظاہر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ داتا دربار سمیت ملک بھر کے دیگر مزاروں کو شرک کے اڈے قرار دینے والے ہی خود کش حملوں کے محافظ ہیں۔

ریلی سے پیرمنور شاہ، علامہ رفیق نعمانی، عبدالمصطفیٰ، اور پیر حبیب اللہ سراجی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی پریس کلب پر دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top