نظامت دعوت کا 7 واں ٹریننگ کیمپ برائے معلمین 'عرفان القرآن کورس'

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں "عرفان القرآن کورس" کا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا۔ دس روزہ تربیتی کیمپ 15 جولائی سے 25 جولائی 2010ء تک ہوا۔ کیمپ میں ملک بھر سے وہ سکالرز تشریف لائے جن کی تعلیم کم از کم ایم۔ اے عربی، ایم۔ اے اسلامیات، یا الشھادۃ العالمیہ تھی۔

10 روزہ تربیتی کیمپ میں ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی اور سینئر معلم علامہ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی نصاب پڑھایا۔ ان کے علاوہ نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، میاں عبدالقادر قادری اور علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے منتخب نصاب کی تدریس کی۔

کورس کے دوران منہاج القرآن کے قائدین، منہاج یونیورسٹی اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام نے بھی شرکاء کو لیکچرز دیئے۔ ان میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ سید فرحت حسین، علامہ محمد افضل، عبدالرازق اور پروفیسر سلیم چوہدری نے میں بھی متفرق موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

کورس میں درج ذیل سات اجزاء پڑھائے جاتے ہیں

  • تجوید و قرات مع عملی مشق
  • لفظی و بامحاورہ ترجمہ
  • تفسیر
  • گرائمر
  • حدیث بنویہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم
  • قرآنی و بنوی دعائیں
  • بنیادی فقہی مسائل

انہی امتیازی خصوصیات کی وجہ سے عرفان القرآن کورس عوام میں مقبولیت اور شہرت حاصل کر رہا ہے۔ آسان فہم کورس کا طریقہ تدریس تکنیکی اعتبار سے جدید اور سائنٹیفک بھی ہے، جس کی وجہ سے یہ ہر دل عزیز اور مقبول عام ہو رہا ہے۔ اس کورس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ایک بریفنگ پر ہی سینکڑوں لوگ اس کورس کی کلاسز میں داخلہ لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

عرفان القرآن کورس کرنے والے تربیت یافتہ معلمین فیلڈ میں جا کر عرفان القرآن کورس کی کلاس پڑھاتے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 300 سے زائد کلاسز مکمل ہو چکی ہیں، جن میں ہزاروں معلمین تیار ہو فیلڈ میں اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔

ملک بھر میں جاری رہنے والی عرفان کی ان کلاسز کا دورانیہ تین ماہ ہوتا ہے، جہاں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ باقی 5 دنوں میں ہر روز ایک گھنٹہ کلاس ہوتی ہے۔ اس کورس کے ذریعے بتایا جاتا ہے کہ قرآن پاک میں کل 2 ہزار الفاظ ہیں جن میں سے 1500 الفاظ ہم اردو میں اور حتیٰ کہ پنچابی زبان میں بھی بولے جاتے ہیں۔ کورس کے اندر یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ عربی الفاظ میں سے کیسے اردو اور پنچابی کے الفاظ نکالے جاتے ہیں اور آسانی کے ساتھ ترجمہ سیکھا اور کیا جاتا ہے۔

اس کورس نے عوام میں عربی زبان کی محبت اور قرآن پاک کے ساتھ حبی و قلبی تعلق پیدا کر دیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ قرآن پاک کا پڑھنا، پڑھانا اور سیکھنا سیکھانا آسان ہے مشکل نہیں ہے۔

25 جولائی کو اس کیمپ کی تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام معلمین کو اسناد دی گئی اور پوزیشن ہولڈر معلمین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top