منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ، پاکستان میں ملکي تاريخ کے بد ترين سيلاب سے متاثرہ کي مدد کيلئے تيار ہے : علامہ حافظ اقبال اعظم

مورخہ: 05 اگست 2010ء

پيرس (اے کے راؤ) ملکي تاريخ کے بد ترين سيلاب سے متاثرہ افراد کي مدد کيلئے منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے تحت کام کا آغاز کر ديا گيا ہے ان خيالات کا اظہار منہاج ويلفئير فاونڈيشن يورپ کے ڈائريکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ميڈيا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کيا۔

علامہ حاافظ اقبال اعظم نے کہا کہ پاکستان کي تاريخ کے بدترين سيلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر ديا ہے، اس موقع پر مصيبت زدہ افراد کو تنہا نہيں چھوڑا جا سکتا۔ منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن مصيبت زدہ افراد کي ہر ممکن مدد کريگي، انہوں نے کہا کہ منہاج خيمہ بستياں اٹک اور کامرہ ميں بنائي جارہي ہيں اور تحصيل ميانوالي کے علاقہ داؤد خيل، ماڑي انڈس، پکي شاہ اور مردان کے متاثرين کيلئے خيمہ بستياں داؤد خيل ميں بنائي جا رہي ہيں۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ نے مخير حضرات سے اپيل کي کہ لاکھوں متاثرين کو جو کھلے آسمان تلے بے يار و مددگار امداد کے منتظر ہيں کي مدد کيلئے منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن کا ساتھ ديں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں مخير حضرات منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن کے مرکزي کیمپ جو 365 ايم ماڈل ٹاؤن ميں قائم کيا گيا ہے پر خيمے، اشياء خورد و نوش، آٹا، چيني، داليں، گھي، بستر، درياں، کمبل، بسکٹ، چائے پتي و جملہ اشياء جمع کروا رہے ہيں، مگر يورپ ميں موجود درد دل رکھنے والے مخير حضرات کے ليے منہاج القرآن يورپ کے تمام مرکز کے دروازے کھلے ہيں، جہاں آپ چيک يا کيش کي صورت ميں اپنے متاثرہ بھائيوں کي مدد کر سکتے ہيں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top