منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی

مورخہ: 02 اگست 2010ء

بے سروسامانی کے عالم میں پڑے لاکھوں خاندانوں کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ راجن پور، تونسہ شریف، کروڑ لعل عیسن، لیہ، ترگ شریف، عیسیٰ خیل اور نوشہرہ میں اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی کا سامان روانہ کر دیا گیا ہے اور متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم سید افتخار شاہ بخاری نے امدادی سامان کے مزید ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، میاں افتخار، عاقل ملک، شمیم نمبردار، حاجی الیاس، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، افتخار بیگ، عبدالحفیظ چوہدری، نوشیرواں، احمد معین اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔

افتخار شاہ بخاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عیسی خیل اور ترگ شریف میں 10 امدای کیمپوں میں 700 افراد مقیم ہیں جنکو خوراک اور اجناس بھجوائی جارہی ہیں۔ راجن پور اور تونسہ شریف میں بھی امدادی سامان اور خوراک لے کر امدادی ٹرک روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ لعل عیسن میں 500 سے زائد افراد کیلئے بڑے کیمپ لگائے گئے ہیں اور امدادی سامان بھی بھجوایا گیا ہے۔ نوشہرہ کیلئے خیمہ بستی کا سامان اور خوراک بھی بھیجی جا رہی ہے۔

امدادی سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے بھیجے گئے سامان میں خیمے، بستر، کمبل، آٹا، چاول، دالیں، اچار، چنے، دودھ، مرچ، مصالحہ جات، پتی، برتن، پانی کی بوتلیں، جگ اور گلاس وغیرہ شامل ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بھکر میں بھی ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ریلیف کیلئے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں کی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بہن بھائیوں، بزرگوں اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اپنی بساط کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک سیلابی آفت اور ما بعد مشکلات سے نجات نہیں مل جاتی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top