منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم یونان پہنچ گئے

مورخہ: 05 اگست 2010ء

یونان (نوید سحر) ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے دورہ پر مورخہ5 اگست 2010ء کو یونان پہنچے، صدر منہاج القرآن یونان ملک جاوید اقبال اعوان، ناظم عبدالجبار سلہری اور امیر شہباز احمد صدیقی کی قیادت میں تحریکی ساتھیوں کی ایک کثیر تعداد نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم  6 اگست 2010ء کو جامع مسجد سفینہ پنجتن پاک پیراستیری اور علی مسجد منہاج القرآن کپیسلی میں جمعہ کا خطاب کریں گے ۔ مورخہ 7 اگست 2010ء بروز ہفتہ عصر تا مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کے علاوہ مغرب کے بعد ریندی میں ہی مجلس شوریٰ اور ایگزیکٹو کے اجلاس میں آغوش اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بریفنگ دیں گے۔ مورخہ 8 اگست 2010ء بروز اتوار ذیلی مرکز نوفیتا میں شوریٰ کے اجلاس میں شرکت جبکہ مغرب کے بعد ذیلی مرکز مراتھونا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top