فلڈ ریلیف کیمپ لودہراں

مورخہ: 06 اگست 2010ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے ریلیف کیمپ لگا دیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے کارکنان و عہدیداران کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے۔ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن لودہراں کے کارکنان مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے میدان عمل میں اترے ہوئے ہیں۔

رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کاکنان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ساتھ مل کر کیمپ کو کامیاب بنایا۔ چوہدری عبدالغفار سنبل، عمر فاروق، خواجہ احمد، مدثر بخاری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لودہراں کے جوانوں نے اس کیمپ میں بھر پور شرکت کی۔ میڈیا کے علاوہ حکومتی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ سیلاب زدگان کے لیے پہلے دن جمع کی گئی امداد کی تفصیل درج ذیل ہے :

  • نقد رقم 10,000روپے،
  • آٹا، چاول، دالیں، بسکٹ، گھی
  • کپڑے، بستر

جبکہ مزید عطیات جمع ہو رہے ہیں۔ جیسے ہی ٹرک کا سامان مکمل ہو جائے گا صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں یہ سامان تقسیم کر دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top