سیلاب زدگان کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں

مورخہ: 08 اگست 2010ء

منہاج ويليفئر فاونڈيشن ملکي تاريخ کے بدترين سيلاب ميں اپنا کام جاري رکھے ہوئے ہے۔ MWF کے ہزاروں کارکنان سيلاب متاثرين کے ليے دن رات ايک کر کے متاثرہ علاقوں ميں فلاحي سرگرميوں ميں مصروف ہے۔ سيلاب متاثرين کي بحالي کے ليے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کيا تھا۔ اس ميں پچاس لاکھ روپے پاکستان سے جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے منہاج القرآن کي بیرون ملک تنظیمات نے ديئے۔ سيلاب زدگان کي بحالي کے ليے منہاج ویلفیئر فاونڈيشن نے متاثرہ علاقوں ميں کيمپس قائم کر رکھے ہيں۔

نوشہرہ منہاج خيمہ بستي

نوشہرہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈيشن نے "منہاج خیمہ بستی" قائم کي ہے، جس میں 1000 سے زائد متاثرين افراد مقیم ہیں۔ اس خيمہ بستي ميں مقيم تمام رہائشی افراد کو بہترين اور گھر جيسي سہولیات دی جا رہی ہیں۔

سيلاب متاثرين کے رہائشي کيمپس ميں کھانے پينے کي اشياء کي ناقص فراہمي سے بيمارياں پھيل رہي ہيں، جس ميں صاف پاني کي فراہمي کا مسئلہ سرفرست ہے۔ اس پر قابو پانے کے ليے منہاج خيمہ بستي ميں رہائش پزير متاثرہ افراد کو دن ميں تینوں اوقات کا بہترين کھانا فراہم کيا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ منرل واٹر کا پلانٹ بھی لگایا گیا ہے، جہاں سے حفظان صحت کے مطابق صاف پاني مہيا کيا جاتا ہے تا کہ وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

منہاج ویلفیئر فاونڈيشن نے صوابی، چارسدہ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر میں بھي امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ جہاں متاثرہ افراد کو بہترين سہوليات مہيا کي جا رہي ہيں۔ اس کے علاوہ عیسی خیل کے علاقے ترگ شریف میں کالا باغ کے متاثرین کے لیے 10 بڑے کیمپس لگے ہيں، جہاں 1700 خاندانوں کو تمام رہائشی سہولیات بمع کھانا مہيا کيا جا رہا ہے۔

لیہ کروڑ لعل عیسن میں بھي امدادي کيمپ ميں منہاج ويليفئر فاونڈيشن کے رضا کار اور کارکن امدادي سرگرمياں ميں مصروف ہيں۔ دوسري جانب منہاج ویلفیئر فاونڈيشن کے کارکنان کي طرف سے متاثرہ علاقوں ميں ہزاروں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام بھي جاري ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے ليے ٹوٹي سڑکوں کی تعمیر میں بھی کارکنوں نے بھرپور حصہ لیا۔

مجموعي طور پر منہاج ویلفیئر فاونڈيشن کے 10 ہزار سے زائد کارکنان ان فلاحي سرگرميوں ميں شريک ہيں۔ کارکنان مختلف کيمپس کے علاوہ متاثرہ علاقوں ميں بھي کام کر رہے ہيں۔

دريں اثناء منہاج ویلفیئر فاونڈيشن نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد، سبی اور ديگر متاثرہ جگہوں پر امدادی سامان کے ٹرکوں پر مشتمل قافلے بھي بھيجے ہيں۔ ان علاقوں ميں متاثرين کو امدادي سامان تقسيم کر ديا گيا ہے۔ سامان ميں کھانے پينے کي اشياء، کپڑے، ٹينٹس اور متاثرين کي ضرورت کي ديگر اشياء شامل تھيں۔

راجن پور، راجھستان، کشمور کے گرد و نواح ميں متاثرہ علاقوں میں بھي منہاج ویلفیئر فاونڈيشن کے امدادي کيمپس ميں فلاحي سرگرمياں جاري ہيں۔ ان کيمپس ميں ہزاروں متاثرہ افراد مقيم ہيں، جہاں انہيں بحالي کے ليے تمام سہوليات دي جا رہي ہيں۔

امدادي کيمپس کے علاوہ منہاج ويليفئير فاونڈيشن نے ایمبولینس سروس اور میڈیکل کیمپس کا بھي اجراء کر ديا ہے۔ متاثرہ علاقوں ميں ايمبولينس سروس کي سہولت دي جا رہي ہے۔ ميڈيکل کيمپس ميں ماہر ڈاکٹروں کي ٹيميں متاثرہ مريضوں کا چيک اپ کر کے انہيں مفت دوائي بھي فراہم کر رہي ہے۔ ميڈيکل کيمپس کے سلسلے کو مزيد بڑھايا جا رہا ہے۔

منہاج ويليفئير فاونڈيشن کے امدادي و فلاحي سرگرميوں کو خصوصي طور پر مرکز سے مانيٹر بھي کيا جا رہا ہے۔ تحريک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر افتخار شاہ بخاری سميت ديگر مرکزي قائدين خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہيں۔ جہاں حسب ضرورت سہوليات کي فراہمي کے ليے ہدايات دي جا رہي ہيں۔

دوسري جانب منہاج ويليفئر فاونڈيشن کي فلاحي سرگرميوں سے متاثرين بہت مطمئن ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاونڈيشن نے حکومتي تعاون کے بغير بہترين سہوليات دي ہيں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top