امیر پنجاب کا فلڈ ریلیف کیمپ لودھراں کا دورہ

مورخہ: 11 اگست 2010ء

تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم نے لودہراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، راؤ اسحاق، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ظفر بھٹی، نعمان، سلمان، مدثر بخاری، عمر فاروق، ملک کامران تاج کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے عہدیداران اور کارکنان نے امیر پنجاب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریکارڈ خدمات پیش کی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ہم بلا امتیاز رنگ و نسل اور بلا امتیاز مذہب و مسلک پوری انسانیت کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے امیر پنجاب کو تین سو کلو گرام دودھ ڈبہ پیک، ہزاروں پیکٹ بسکٹ، چینی، دالیں، اور انسانی جان بچانیں والی ادویات کے علاوہ کپڑے اور دیگر امدادی سامان پیش کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے امیر پنجاب کو بتلایا کہ ہم اس وقت تک لاکھوں روپے جمع کر چکے ہیں۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا اب زیادہ سے زیادہ ادویات جمع کی جائیں۔

امیر پنجاب امدادی سامان کا قافلہ جس میں موبائل ایمبولینس کے علاوہ خیمہ بستی، ڈاکٹرز اور رضاکار بھی شامل تھے لیکر براستہ صادق آباد راجن پور اور تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top