پاکستان عوامي تحريک فرانس يوم آزادي سيلاب زدگان کے ساتھ يکجہتي کے طور پر منائے گي : طارق چودھري
پيرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامي تحريک فرانس کے صدر طارق چودھري نے کہا ہے کہ منہاج
القرآن انٹرنيشنل فرانس کے قائدين و کارکنان يوم آزادي سيلاب زدگان کے ساتھ يوم
يکجہتي کے طور پر منائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں سيلاب زدہ علاقوں
ميں تحريک منہاج القرآن کے عہديداران اور ہزاروں کارکنان ريليف کي سرگرميوں ميں
مصروف ہيں، ہم يہاں يورپ ميں 14 اگست کو خصوصي طور پر فنڈ ريزنگ کيلئے نکليں
گے، سيلاب زدگان کے ريليف کے حوالے سے حکومتي اقدامات پر عدم اطمينان کرتے
ہوئے کہا کہ حکومتي اقدامات ناکافي ہيں اور عوام کي مشکلات ميں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کي تاريخ کے بدترين سيلاب نے لاکھوں گھروں کو صفحہ ہستي سے مٹا ديا
ہے دو کروڑ لوگ امداد کے طلب گار ہيں۔ طارق چودھري نے کہا کہ اس دفعہ يوم آزادي
سادگي سے منايا جائے گا اور مکمل توجہ سيلاب زدگان کي زيادہ سے زيادہ امداد پر رکھي
جائے گي، مشکل کي اس گھڑي ميں ہر پاکستاني کو اپني بساط کے مطابق سيلاب زدگان کي
مدد کيلئے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے يورپ ميں پاکستاني سياسي پارٹيوں کے
سربراہان سے بھي اپيل کرتے ہوئے کہا کہ اہتمام رمضان اچھي بات ہے مگر مصيبت ميں پھنسے بھائيوں کي مدد ہمارا اولين فرض ہونا چاہيے۔ طارق چودھری نے مزید کہا کہ
افطار پارٹيوں سے اجتناب کيا جائے اور ساري کي ساري توجہ سيلاب زدگان کي مدد پر
مرکوز رکھي جائے۔ منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن کي امدادي سرگرمياں پاکستان کي طرح
يورپ ميں بھي جاري ہيں، کوئي شخص کسي بھي وقت منہاج القرآن کے مراکز ميں اپنے
مصيبت زدہ بھائيوں کے ليے ڈونيشن دے سکتا ہے۔
تبصرہ