منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم واہگہ بارڈر محمد صفدر باجوہ سے ملاقات

مورخہ: 06 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امور خارجہ کے وفد نے مورخہ 06 اگست 2010 ء بروز جمعۃ المبارک ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل کی قیادت میں واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم واہگہ محمد صفدر باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے قرآن پاک کے ترجمہ عرفان القرآن اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جاری کئے گئے عظیم تاریخی فتوی اور دیگر متفرق کتب پیش کیں۔

محمد صفدر باجوہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یقیناً ڈاکٹر طاہر القادری موجودہ دور میں تجدید دین اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جو فتوی جاری کیا گیا ہے اسے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا اور غیر مسلموں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ محمد صفدرباجوہ نے ترجمہ عرفان القرآن اور فتویٰ پر شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم واہگہ نے وفد کو اپنے شعبہ کی مہارتی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کا خصوصی اہتمام کیا۔  وفد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی اور سرحدوں کے محافظ رینجرز کے نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا۔

نظامت امور خارجہ کے وفد میں ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ڈائریکٹر بین المذاہب تعلقات سہیل احمد رضا، دپٹی ڈائریکٹر فنانس ندیم احمد اعوان، سیکرٹری ممبر شپ محمد وسیم رضا، سیکرٹری نظامت محمد وسیم افضل،  محمد علیم خان کے علاوہ راجہ عمر جمیل بھی شامل تھے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top