منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام یوم سیدہ کائنات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مورخہ: 13 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 13 اگست 2010ء  بروز جمعۃ المبارک کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا یوم ولادت ہونے کی وجہ سے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز حافظ شہزاد رفیع کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت آزاد احمد بٹ نے حاصل کی۔ ادارہ کے امام و خطیب وقار احمد قادری نے یوم سیدہ کائنات کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احادیث مبارکہ کی روشنی سے یہ بات ثابت ہے کہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لخت جگر صاحبزادی سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے ساتھ کس طرح پیار اور محبت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو چاہئے کہ وہ سیدہ کائنات کے کردار کو اپنائیں تاکہ ان کے بطن سے پیدا ہونے والے بچے حسن و حسین کے کردار کے حامل ہوں۔

نماز جمعہ کے بعد درود و سلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top