منہاج ويلفئير فاونڈيشن يورپ کے ڈائريکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بيلجيم اور ہالينڈ کے دورے پر روانہ
پيرس(اے کے راؤ) علامہ حافظ محمد اقبال اعظم ڈائريکٹر "MWF" يونان کے کا مياب دورے کے بعد بيلجيم اور ہالينڈ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہيں، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادري کي ہدايت پر ملکي تاريخ کے بد ترين سيلاب سے متاثرہ افراد کي بحالي کے ليے منہاج القرآن کے پليٹ فارم سے کوششيں تيز تر کردي گئي ہيں، پاکستان ميں منہاج القرآن کے دس ہزار رضا کار سيلاب سے متاثرہ افراد کي خدمت کے ليے ہر وقت مصروف عمل ہيں اور يورپ ميں منہاج القرآن کے مرا کز لوگوں کو موٹيويٹ کر رہے ہيں اس سلسلے ميں ميرا يونان کا دورہ کافي کامياب رہا۔ اب بيلجيم اور ہالينڈ بھي اسي سلسلے ميں جارہا ہوں، شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اس اعلان کے بعد کہ سيلاب سے متاثرہ يتم ہو جانے والے 500 بچوں کو آغوش ميں ليا جائے گا جہاں ان کي کفالت دين و دنيا کو مد نظر رکھتے ہو ئےکي جا ئے گي، اور ان کو پاکستان کا کامياب شہري بنايا جائے گا، اس اعلان کے بعد ہماري ذمہ داری ميں مزيد اضافہ ہو گيا ہے ميں يورپ ميں رہنے والے اپنے ہم وطنوں سے اپيل کرتا ہوں کے مصيبت کي اس گھڑي ميں اپنے بھايئوں کا ساتھ ديں۔
تبصرہ