مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے زیراہتمام حلقہ درود و سلام

مورخہ: 16 اگست 2010ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے زیراہتمام حلقہ درود و سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما حافظ جہانگیر اختر قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

اس کے بعد جہانگیر اختر قریشی نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں محبت اور اخوت کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان امن اور سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، مسلمان وہ ہوتا ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ تعلیمی اداروں میں فتنہ و فساد پھیلانے والے اور لڑائی جھگڑے کرنے والے لوگ کبھی مسلمان ہونے کا حق ادا نہیں کرتے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ’’ علم امن۔ ۔ ۔ ۔ قدم قدم‘‘ کے نعرے کے ساتھ طلبہ کو اپنی پوری توجہ علم حاصل کرنے اورسچا مسلمان بننے پر صرف کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی اداروں کے امن تباہ کرنے والے عناصر سے اپنا تعلق ختم کر لیں اور اپنی پوری توجہ علم حاصل کرنے پر مرکوز کریں تاکہ ہم اچھے مسلمان اور اچھے پاکستانی بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ MSM امت مسلمہ کی عزت رفتہ کی بحالی چاہتی ہے جو کہ اقبال کے پیغام جہد و عشق پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ آج ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت تک آ نے والے انسانوں کیلئے ایک ایسا ضابطہ حیات عطا فرما دیا جس پر عمل کرنے میں ہی فلاح اور کامیابی ہے۔ وہ ضابطہ حیات ہر دور میں قابل عمل رہا ہے اور رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top