منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام پاکستان ڈے کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ شام 7 بجے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے مشنری ساوریانی ہال میں تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے یہ تقریب سادگی سے منائی گئی جس میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹالین اور بنگلہ دیش کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صوفی امانت علی صدیقی کی طرف سے آیات بینات کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد بچیوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبول پیش کی۔ منہاج ویمن لیگ دیزیوکی صدر نے یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بچوں اور بچیوں نے مل کر ملی نغمے پیش کئے۔ ایک بچی منیبہ ارشد نے قیام پاکستان کے حوالہ سے اٹالین زبان میں تقریر کی۔

پروگرام میں ناظم نارتھ اٹلی حاجی محمد اشرف نے یوم پاکستان کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی اور حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ پروگرام میں حاضرین کو منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سیلاب زدگان کی مدد کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے خصوصی امداد کی اپیل کی گئی۔ اس سادہ مگر پروقار تقریب کے آخر میں روزہ افطار کروایا گیا اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top