منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے وفد کی فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سعيد سے ملا قات

مورخہ: 18 اگست 2010ء

پيرس (اےکے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا ایک وفد عبدالجبار بٹ صدر منہاج القرآن انٹرنشیل کی قیادت میں فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سعيد سے مورخہ 19 اگست 2010ء کو ملا قات کر يں گے۔ يہ ملاقات پاکستان کے سفیر کي خواہش پر سفارت خانہ پاکستان فرانس ميں ہو گي جس ميں پاکستان ميں سيلاب کے بد ترين نقصانات کے بعد فرانس اور فرانس ميں پاکستاني کميونٹي کے کردار پر گفتگو ہو گي اور متاثرين سيلاب کي فوري بنيادي ضروريات اور ان کي ترسيل کے ليے لائحہ عمل ترتيب ديا جائے گا۔ ياد رہے اس سے پہلے کميونٹي کي خواہش پر پی آئی اے کے کنٹري مينجر فرخ حنفي کي ذاتي کاوشوں نے پي آئي اے سے امدادي سامان پيرس سے پاکستان کي فري ترسيل کو ممکن بنا ديا ہے، اس سلسلے ميں منہاج القرآن فرانس مرکز ميں پہلے ہي امدادي کاونٹر قائم ديا گيا ہے۔ اس خصوصي ملاقات ميں صدر ميڈيا ايم سي بي يورپ راؤ خليل احمد بھي شريک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top