آئیں مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کریں : خواجہ محمد نسیم

مورخہ: 19 اگست 2010ء

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والا سیلا ب سونامی اور ہیٹی سے کئی گناہ زیادہ ہے اس لئے ان حالات میں اوورسیز پاکستانیوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپ لگا رکھے ہیں آپ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے ویلفیئر ریلیف میں زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کرائیں۔ فنڈز جمع کرانے کے لئے ویانا میں منہاج القرآن کے ناظم محمد نعیم رضا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top