متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہماری اخلاقی و قومی ذمہ داری ہے : علامہ شمس الرحمن آسی

مورخہ: 19 اگست 2010ء

برنلے یوکے (ابو ابراہیم و ابن خلیل) گذشتہ چند دنوں سے پاک سر زمین میں آنے والا سیلاب تاریخ پاکستان کا سب سے تباہ کن سیلاب ہے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ابھی تو سیلابی ریلے گزر رہے ہیں لیکن اسے سے قومی نقصان کا صحیح اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔ اس قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن برنلے میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمس الرحمن آسی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف وقت کی اہم ضرورت ہے بلکہ اخوت و بھائی چارے کا تقاضہ اور ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کریں۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر اور ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرنے کادرس دیتا ہے اس لئے ہمیں اس ماہ مقدس میں دل کھول کر اپنے عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیلاب زدگان کے ریلیف کیمپوں میں جمع کرانے چاہیے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top