سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مزید 10 امدادی ٹرک بھجوا دیئے

مورخہ: 21 اگست 2010ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ 21 اگست 2010ء کو امدادی سامان پر مشتمل 10 ٹرکوں کا قافلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا ہے۔ ٹرکوں میں 50 لاکھ کی مالیت کا سامان سیلاب زدگان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

3 ٹرک لاہور سے اندرون سندھ میں متاثرین سیلاب کے لیے روانہ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ فیصل آباد سے روانہ ہوا۔ راستے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر رفیق نجم کی سربراہی میں راجن پور، فاضل پور اور روجھان کے متاثرین کے لیے سامان تقسیم کرن والی ٹیم کو دے دیا گیا۔

10 ٹرکوں کو لاہور سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، احمد نواز انجم، شمیم نمبر دار، افتخار بیگ، راجہ جمیل اجمل، جاوید اقبال قادری، عاقل ملک، ملک بشیر، ملک حمید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے، جنہوں نے خصوصی دعا سے قافلے کو رخصت کیا۔

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے کوآرڈینٹر افتخار شاہ بخاری نے میڈیا کو متاثرین سیلاب کے لیے بھیجے جانے والے امداد ی سامان کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ٹرکوں میں ٹینٹ، کمبل، چادریں، کپڑے، آٹا، چینی، چاول، دالیں، منرل واٹر، ادویات، بچوں کے لیے دودھ و دیگر ضروریات زندگی کا پچاس لاکھ مالیت کا سامان روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا مخیر حضرات اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کے لیے دل کھول کر مدد کریں۔ افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوشہرہ میں منہاج خیمہ بستی کے قیام کے علاوہ ملک بھرمیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں 10300 متاثرہ افراد زیر کفالت ہیں اوراب تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کال پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مصیبت زدہ بھائیوں کی بحالی تک اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو تک ڈونرز کی امانتیں مصیبت زدہ عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top