سوات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت میڈیکل کیمپ اور امدادی سامان کی ترسیل

مورخہ: 21 اگست 2010ء

پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سوات میں مزید امدادی سامان بھیج دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے کوآرڈنیٹر میاں افتخار احمد کی زیر نگرانی سوات مینگورہ میں 500 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن پیکج تقسیم کیا گیا ہے۔

امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب امیر خیبر پختونخواہ ضیاء الرحمن اور سوات مینگورہ کے صدر غنی رازق کے علاوہ دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے۔ سوات میں غنی رازق کی سربراہی میں 4 رکنی " فلڈ ریلیف کمیٹی" تشکیل کام کر رہی ہے۔مینگورہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے ڈاکٹر طارق محمود کی زیر نگرانی منہاج میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سیکڑوں متاثرین سیلاب کو ادویات دی جا رہی ہیں۔

21 اگست 2010ء کو چارسدہ میں 500 متاثرہ خاندانوں کو بھی ایک ماہ کا راشن پیکج دے دیا گیا ہے۔ یہاں بھی منہاج میڈیکل ریلیف کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ اب تک سوات اور چارسدہ کے 1000 سے زائد متاثرین کی رجسٹریشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاس ہو چکی ہے۔ یہاں تمام متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر راشن کی ترسیل جاری رہے گی۔ دوسری جانب نوشہرہ میں 1000 متاثرہ افراد خیمہ بستی میں رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top