منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے مزید 7 ٹرک نوشہرہ اور جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے

مورخہ: 23 اگست 2010ء

کراچی ٹول پلازہ کے قریب 300 افراد پر مشتمل منہاج خیمہ بستی بسا دی گئی ہے
مظفر گڑھ میڈیکل کیمپ میں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دو لاکھ مالیت کی ادویات پہنچا دی گئی ہیں : افتخار شاہ بخاری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے 56 لاکھ مالیت کے امدادی سامان کے مزید 7 ٹرک نوشہرہ اور جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے۔ تین ٹرک لاہور سے ایک وزیر آباد کے قصبے دھونکل سے اور 3 ٹرک پاکپتن سے گئے۔ لاہور اور دھونکل سے جانیوالے چار ٹرک نوشہرہ جبکہ پاکپتن سے جانیوالے 3 ٹرک لاڑکانہ میں بسائی جانیوالی بستی میں سامان لے کر روانہ ہوئے۔ لاڑکانہ میں بسائی جانیوالی بستی کے کوآرڈینیٹر حفیظ اللہ بلوچ ہیں۔ اکوڑہ خٹک میں 300 افراد کیلئے خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے۔ بستی میں 50 ٹینٹ لگے ہیں اور 12 لاکھ کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے لاہور سے امدادی سامان بھجوانے کے موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹول پلازہ کے قریب 300 افراد پر مشتمل منہاج خیمہ بستی بسا دی گئی ہے جہاں سحری افطاری اور دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کر دیا گیا ہے جبکہ نارتھ کراچی میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں بچے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دو لاکھ مالیت کی ادویات بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ افتخار احمد قریشی ایڈووکیٹ اس کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top